بھٹکل:یکم اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے شرالی جنتا ودیا لیہ پی یوکالج میں شجرکاری پروگرام کا اے سی ایف نندیش ریڈی نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد اے سی ایف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنگلات کے تحفظ کی فکر لےکر 1978سے شجرکاری کی مہم منائی جارہی ہے۔ معاون فاریسٹ آفیسر رویندرا نے اسکولوں اور کالجو ں میں طلبا کو فاریسٹ کے تحفظ کے متعلق جانکاری دینا لازمی کرنے کی بات کہی۔ اسکول ترقی بورڈ کے ممبر دینکر آچاریہ نے بھی خطاب کیا۔ پرنسپال اے بی رام رتھ نے کہاکہ فاریسٹ کھلا خزانہ کی مانند ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لکچرر ایچ ایس گنگا نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ لکچرر پرکاش سی ایس ، راجیش کے شٹی موجود تھے۔ ٹی بی مڈیوال نے حلف کی خواندگی کرائی ۔ طالبہ شویتا نائک نے نظامت کی۔